بارباڈوس کا دوسرا ٹیسٹ 106 رنز سے ہارنے والی ٹیم پاکستان تیسرے اور آخری ٹیسٹ میں ایک تبدیلی کیساتھ میدان میں اترے گی۔
بارباڈوس ٹیسٹ میں ڈیبیو پر 40 اوورز میں 145 رنز دے کر محض ایک وکٹ لینے والے شاداب خان کو ڈراپ کر نے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ 31 سال کے وہاب ریاض ان کی جگہ لے رہے ہیں۔ وہاب ریاض جمیکا میں سیریز کا پہلا ٹیسٹ کھیلے تھے جہاں میچ میں 29 اوورز میں وہ 95 رنزکے بدلے صرف دو وکٹ تک محدود رہے تھے جبکہ بائیں ہاتھ کے تیز بولر نے اب تک 25 ٹیسٹ کے دوران 34.35 کی اوسط سے محض 78 وکٹیں حاصل کی ہیں۔
دوسری طرف 20 ماہ بعد قومی ٹیم میں واپس آنے والے اوپنر احمد شہزاد جو دو ٹیسٹ کی چار اننگز میں صرف ایک نصف سنچریبناسکے ہیں۔ سر درد کی شکایت میں مبتلا ہونے کے باوجود ڈومینیکا ٹیسٹ میں تجربے کار اظہر علی کے پارٹنر ہوں گے۔