سپریم کورٹ نے سندھ کےصوبائی اسمبلی کے حلقہ پی ایس 114 میں دوبارہ الیکشن کرانے کے فیصلے کے خلاف ن لیگی امیدوار کی اپیل خارج کردی۔
پی ایس 114 کراچی سے مسلم لیگ ن کے عرفان اللہ مروت نے کامیابی حاصل کی تھی، ان کے مد مقابل امیدوار ایم کیو ایم کے رؤف صدیقی نے الیکشن میں دھاندلی کا الزام لگایا تھا۔ الیکشن ٹربیونل نے اس حلقے میں دوبارہ الیکشن کا حکم دے دیا تھا، نادرا نے اپنی رپورٹ میں 17504 ووٹ بوگس قرار دیئے تھے۔
سپریم کورٹ نے دوبارہ الیکشن کے الیکشن ٹربیونل کے فیصلہ کو برقرار رکھا، چیف جسٹس کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے کیس کی سماعت کی جبکہ فیصلہ جسٹس اعجازالاحسن نے پڑھ کر سنایا۔ ن لیگ کے عرفان اللہ مروت نے الیکشن ٹربیونل کے دوبارہ الیکشن کے فیصلے کے خلاف اپیل دائرکی تھی۔