بیجنگ: پاکستان اورچین کے مابین اکیسویں صدی میری ٹائم سلک روڈ منصوبوں سے متعلق مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط کردیئے گئے۔
وزیراعظم نوازشریف کے دورہ چین کے دوسرے روزکے دوران پاکستان اورچین کے درمیان مفاہمت کی کئی یادداشتوں پردستخط کیے گئے ہیں۔ جن یاداشتوں پر دستخط ہوئے ہیں ان میں شاہراہ ریشم اقتصادی بیلٹ، 21 صدی میری ٹائم سلک روڈ اورایم ایل ون ریل منصوبے پرعملدرآمد، ایم ایل ون ریل منصوبے پرعملدرآمد کے لئے مفاہمت کی یادداشت پردستخط اور گوادرائرپورٹ کے لئے 80 کروڑ آرایم بی تکنیکی اقتصادی تعاون کاسمجھوتہ کیا گیا جب کہ ایم ایل ون کی اپ گریڈیشن اورحویلیاں ڈرائی پور ٹ کے قیام کافریم ورک طے پا گیا۔
مفاہمت کی یادداشتوں پر دستخط کے دوران گوادرائرپورٹ ودیگرمنصوبوں کے لئے اقتصادی تکنیکی تعاون پرسمجھوتہ جب کہ حویلیاں میں ڈرائی پورٹ کے قیام کے لئے تعاون کی مفاہمت طے پاگئی۔ گوادر اورایسٹ بے ایکسپریس وے کے لئے اقتصادی وتکینکی تعاون کی مفاہمت اوراس مفاہمت کے تحت چین ایک ارب 10 کروڑآر ایم بی کا تعاون کرے گا۔