کوہاٹ : 39ملکی اتحاد عا لم اسلام کو تقسیم کرنے کی امریکی و صیہونی سازش ہے ، قومی جرگہ خیبر پختونخوا کا اعلامیہ جاری
کوہاٹ( یس اردو نیوز) شیر کوٹ کوہاٹ میں آج اہم قومی مسائل پر ہونے والے جرگہ کا مشترکہ اعلامیہ جاری کر دیا گیا ۔ اس قومی جرگہ میں اورکزئی، کرم ایجنسی، علاقہ بنگش ، کوہاٹ ہنگو کے عمائدین کے علاوہ تحریک نفاذ فقہ جعفریہ کے مرکزی نمائندہ وفد نے بھی شرکت کی ۔
مشترکہ اعلامیہ میں مندرجہ ذیل نکات شامل ہیں۔
خیبرپختونخوا میں کرم ایجنسی کے عوام کو دہشت گردوں سے بچایا جائے39ملکی اتحاد عالم اسلام کو تقسیم کرنے کی امریکی سازش ہے، تحریک نفاذ فقہ جعفریہ
پاکستان میں کوئی شیعہ سنی لڑائی نہیں کالعدم جماعتیں پیٹ او ر ایڈکیلئے ملک کو میدان جنگ بنانا چاہتی ہیں،سیکرٹری جنرل سید شجاعت بخاری
پاراچنارکی سیکیورٹی کرم ملیشیا کے حوالے کی جائے
پرامن افراد کو شیڈول فور میں شامل کرنا امن پسند عوام کو ایکشن پلان کے خلاف بھڑکانے کے مترادف ہے چیف جسٹس و آرمی چیف نوٹس لیں
کالعدم جماعتیں آزاد پھر رہی ہیں نیشنل یکشن پلان کی ہر شق پرنیک نیتی سے عمل کروایا جائے،، فاٹا خیبر پختونخواہ انضمام میں تاخیری حربے استعمال نہ کئے جائیں
حرمین شریفین اہلبیت ؑ پاکیزہ صحابہ ؓامہات المومنینؓ ،اولیاء کے مزارات پر حملہ آورجنونیوں کے مقابلے کیلئے عالم اسلام مشترکہ لائحہ عمل اختیار کرے
تمام مسالک وصوبوں کے حقوق کی ادائیگی ملکی ستحکام کی ضمانت ہے،قومی جرگہ کے بعد قومی امام بارگاہ کوہاٹ میں تحریک نفاذ فقہ جعفریہ کے سیکرٹری جنرل کی عمائدین کے ہمراہ پریس کانفرنس
فاٹا کے مستقبل ، نیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمد میں خانہ پری ، کالعدم تنظیموں کی آزادانہ سرگرمیوں سے پیدا شدہ صورتحال، کرم ایجنسی کے عوام کو در پیش خطرات ،عزاداری سید الشہداء اور مکتب تشیع کے حقوق کیلئے متفقہ لائحہ عمل مرتب کرنے کیلئے مل کر جدوجہد کے عزم کا اظہار کیا گیا