صوبائی وزیر ناصر شاہ نے کہا کہ سیاسی لوگ ہیں بات چیت پر یقین رکھتے ہیں مگر قانون ہاتھ میں لینے کی کسی کو اجازت نہیں دیں گے۔
The law will not allow anyone to take in hand: Nasir Shah
کراچی: تھانہ کلا کوٹ کے باہر صوبائی وزیر ناصر شاہ کا میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے کہنا تھا کہ سیاسی لوگ ہیں بات چیت پر یقین رکھتے ہیں۔ عوام کی بھلائی کے معاملات پر پی پی پی پہلے ہی کام کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا آئینی طور پر ہر سیاسی جماعت احتجاج کا حق رکھتی ہے مگر لوگوں کے لیے پریشانی کا ماحول پیدا نہیں ہونا چاہیے۔ قانون ہاتھ میں لینے کی کسی کو اجازت نہیں دیں گے۔ ناصر شاہ کا کہنا تھاکہ وفاق کا مصطفیٰ کمال کو چھوڑنے سے کوئی تعلق نہیں۔