counter easy hit

شکار پور میں اسپیکر سندھ اسمبلی کا پولیس گارڈ ساتھی سمیت قتل

شکارپور: نامعلوم موٹرسائیکل سواروں نے فائرنگ کرکے اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی کے پولیس گارڈ سمیت 2 اہلکاروں کو قتل کردیا۔

Murder Police Guard of Speaker Sindh Assembly in Shikarpur

Murder Police Guard of Speaker Sindh Assembly in Shikarpur

شکار پور کے علاقے گڑھی یاسین میں آغا سراج درانی کی رہائش گاہ کےقریب موٹرسائیکل پر سوار نامعلوم مسلح افراد نے ایک دکان پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں دکان میں بیٹھے 2 افراد جاں بحق ہوگئے۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس جائے حادثہ پر پہنچ گئی اور لاشوں کو اسپتال پہنچا دیا گیا، پولیس کے مطابق مقتولین کی شناخت نظام الدین بروہی اور گلاب بروہی کے نام سے ہوئی ہے اور دونوں ہی پولیس اہلکار ہیں۔ دونوں اہلکار سول کپڑوں میں ملبوس تھے، پولیس اہلکار نظام الدین بروہی اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی کا گارڈ ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ابتدائی تفتیش میں پتہ چلا ہے کہ علاقے میں کیپوتہ اور بروہی برادری میں تنازع چل رہا تھا اور یہ واقعہ بھی 2 گروپوں میں تصادم کا نتیجہ ہے۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website