counter easy hit

اسٹیٹ بینک کی اگلے 2 ماہ کیلئے مانیٹری پالیسی جاری

اسٹیٹ بینک نے اگلے دو ماہ کے لیے مانیٹری پالیسی کا اعلان کر دیا، آئندہ دو ماہ کیلئے شرح سود 5اعشاریہ 75فیصد پر برقرار رکھی گئی ہے۔

Issuing state bank monetary policy for next 2 months

Issuing state bank monetary policy for next 2 months

معاشی نمو بہتر ہوئی ہے جبکہ مہنگائی قابو میں ہے، سی پیک منصوبے سے سرمایہ کاری بڑھے گی۔ مرکزی بینک کی مانیٹری پالیسی کمیٹی نے اجلاس کے بعد شرح سود برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا، مرکزی بینک کے پالیسی بیان کے مطابق رواں مالی سال معاشی نمو 5 اعشاریہ 3 فیصد رہنے کی توقع ہے، مقامی طلب معاشی نمو میں اضافے کا سبب ہے۔

ترقیاتی اور توانائی منصوبوں میں سرمایہ کاری طلب کو بڑھا رہی ہے، بڑھتی معاشی سرگرمیوں کے سبب مہنگائی کی شرح بڑھ سکتی ہے، البتہ یہ رواں مالی سال کے ہدف میں رہے گی۔ بینک ڈپازٹس بڑھنے اور حکومتی قرض گیری کا انحصار مرکزی بینک کی جانب ہونے کی وجہ سے نجی شعبے کو قرض گیری بڑھ رہی ہے، جولائی سے اپریل کے دوران نجی شعبے نے 503 ارب روپے قرض لیا۔

معاشی سرگرمیاں درآمدات میں اضافے کا سبب ہے، مشینوں کی درآمد مستقبل میں معیشت کے لیے مثبت ہے، تاہم درآمدات کی ادائیگی کے لیے بیرونی سرمایہ کاری اور برآمدات بڑھانے پر توجہ دینا ہوگی۔ سی پیک منصوبے سے سرمایہ کاری بڑھے گی، جبکہ آفیشل ترسیلات کی وجہ سے زرمبادلہ ذخائر مستحکم رہیں گے۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website