ممبئی: بھارتی کرکٹ بورڈ کی کمیٹی آف ایڈمنسٹریٹرز نے ورلڈ اسپورٹس گروپ سے معاہدے ختم کیے جانے کا تنازع حل کرنے میں سری نواسن کو گواہی دینے کا کہا لیکن انھوں نے انکار کردیا۔
2010 میں بی سی سی آئی نے ڈبلیو ایس جی سے آئی پی ایل کا معاہدہ ختم کردیا تھا جس پروہ عدالت میں چلی گئی تھی، فریقین میں اس معاملے پرمصالحت کی کوششیں بھی کئی برسوں سے جاری ہیں، اس کے لیے مقررہ تین ثالث کار بی سی سی آئی کو کئی بار یاددہانی کے مراسلے بھی بھیج چکے ہیں تاہم اب سی او اے نے یہ معاملہ اٹھایا تھا جس میں ڈبلیو ایس سی نے بھارتی بورڈ سے 800 کروڑ روپے طلب کررکھے ہیں۔ واضح رہے کہ سری نواسن اس معاہدے کوختم کیے جانے کے وقت بورڈ میں سیکریٹری جبکہ آئی سی سی کے موجودہ چیف شیشانک منوہر صدر تھے۔