فرانس کے نواحی علاقے گارج لیگونس میں کمرشل سینٹر میں آگ لگنے کے بعد لوکل کونسل کی امداد نہ ملنے پر کاروباری اور کمیونٹی کا احتجاج
پیرس(یس اردو نیوز) یرس کے نواحی علاقے گارج لے گونس میں آگ سے جلنے والی مارکیٹ میں درجنوں پاکستانیوں کے کاروبار کا نقصان ہؤا۔ متعلقہ کونسل اس سلسلے میں متاثرین سے کوئی تعاون نہیں کررہی۔ پیرس کے ممتاز بزنس مین ملک سعید ، بابر علی ، چوہدری آفتاب متیال نے اس سلسلے میں سفیر پاکستان معین الحق سے ملاقات کی اور انہیں تمام صورتحال سے آگاہ کیا۔ سفیر پاکستان نے ہر ممکن تعاون کا یقین دلایا۔