پاکستان اسٹاک مارکیٹ کی تاریخ کا ایک اور اہم دن مڈل ایسٹ کا سب سے بڑا انوسٹمنٹ بینک ای ایف جی ہرمس اسٹاک مارکیٹ کا بروکر بن گیا۔
گزشتہ برس ایشیاء کی بہترین مارکیٹ اور اس سال پچاس ہزار کی سطح کو عبور کرنے والے پاکستان اسٹاک مارکیٹ کے پہلی غیر ملکی انوسٹمنٹ بینک کا کہنا ہے کہ پاکستانی مارکیٹ میں ترقی کے بیش بہا مواقع ہیں۔
ای ایف جی ہرمس کے چیئرمین کریم آواد نے پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں ٹریڈنگ کا آغازروایتی گھنٹی بجا کر کیا۔ اس موقع پر ایم ڈی اسٹاک ایکسچینج ندیم نقوی کا کہنا تھا کہ ای ایف جی ہرمس کا پاکستان آناملکی کیپٹل مارکیٹ کے لئے اچھا شگون ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایم ایس سی آئی میں شمولیت سے مارکیٹ میں بڑی سرمایہ کاری ہوگی جس کی تیاریاں بھرپور طریقے سے جاری ہیں۔