سندھ ہائی کورٹ نے کراچی میں بھاری گاڑیوں کے لیے 3 روٹس متعین کرنے کا حکم دےدیا۔
سندھ ہائیکورٹ میں ہیوی ٹریفک کے شہرمیں داخلے کے خلاف درخواست کی سماعت ہوئی، عدالتی حکم کے مطابق پہلاراستہ سپرہائی وے سے نیو کراچی انڈسٹریل ایری اہے ۔ہیوی ٹریفک کے لئے دوسرا راستہ نیشنل ہائی وےسے جام صادق پل کوجائے گا جبکہ تیسرا راستہ ناردرن بائی پاس سےکراچی پورٹ تک استعمال کرسکتاہے۔ عدالت نے کہا ہےکہ بھاری گاڑیوں کوشہرکی دیگرشاہراہوں پرداخلےکی اجازت نہیں ہوگی۔ عدالت نے کراچی میں انہی تینوں راستوں پر ہیوی ٹریفک کی آمدورفت ممکن بنانے کی ہدایت کردی۔