counter easy hit

پاکستان اور ناروے کے درمیان کاروباری تعلقات حوصلہ افزا ہیں,وزیرخارجہ کا نارویجن ہم منصب کیساتھ ٹیلی فونک رابطہ

اسلام آباد(ایس ایم حسنین) پاکستان اور ناروے کے درمیان کاروباری تعلقات حوصلہ افزا ہیں، ناروے یورپ میں پاکستانیوں کا سب سے بڑا مسکن ہے۔ یہ بات وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے ناروے کی وزیرخارجہ اینا ایریکسن سوریڈا سے ٹیلی فونک گفتگو میں کہی۔ دونوں وزرائے خارجہ کے درمیان دوطرفہ، علاقائی اور عالمی اہمیت کے امور بشمول افغانستان اور کورونا وبا کی صورتحال پر بات چیت کی گئی۔ دونوں وزرائے خارجہ نے تجارت، سرمایہ کاری اور شفاف توانائی جیسے کثیرالجہتی شعبوں میں تعاون بڑھانے کے امور پر تبادلہ خیال بھی کیاگیا۔ وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے پاکستان اور ناروے کے درمیان کاروباری تعلقات کے فروغ کو سراہتے ہوئے ناروے کی پاکستان میں سرمایہ کاری پر اطمنان کا اظہار کیا۔ ناروے کی وزیر خارجہ نے سکیٹیک اور نظام انرجی کے درمیان شمسی توانائی کے معاہدے پر دستخطوں میں سہولت فراہم کرنے کے کردار پر حکومت پاکستان کو سراہا۔ انہوں نے ناروے کی معاشی ترقی میں پاکستانی نژاد شہریوں کے تعمیری کردار کو بھی خراج تحسین پیش کیا۔ فغانستان کے حوالے سے وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے زور دیا کہ افغان تنازعے کا کوئی فوجی حل نہیں۔ وزیر خارجہ نے ناروے کی وزیر خارجہ کو افغان امن عمل میں پاکستان کے مثبت کردار کے بارے میں آگاہ کرتے ہوئے امید ظاہر کی کہ افغان قائدین اجتماعیت کے حامل، وسیع البنیاد اور جامع سیاسی تصفیہ کے حصول کے اس تاریخی موقعے سے فائدہ اٹھائیں گے۔پاکستان ناورے کے ساتھ اپنے تعلقات کو بے حد اہمیت دیتا ہے جو یورپ میں پاکستانیوں کی سب سے بڑی تعداد کا مسکن ہے۔ دونوں وزرا خارجہ کی ٹیلی فون پر گفتگو دونوں ممالک کے درمیان معمول کے اعلی سطحٰی رابطوں کا حصہ ہے۔

FOREIGN, MINISTER, SHAH MEHMOOD QURESHI, HAD, TELEPHONIC, DISCUSSION, WITH, NORWEGIAN, FM,HENNA ERICSON

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website