counter easy hit

یونان کے سابق وزیراعظم ’خط بم‘ حملے میں زخمی

ایتھنز: یونان میں سابق وزیراعظم کی گاڑی میں ہونے والے خط بم دھماکے میں لوکاس پاپا ڈیموس اور ان کا ڈرائیور زخمی ہو گئے۔

Former Prime Minister Greece injured in 'letter bomb' attack

Former Prime Minister Greece injured in ‘letter bomb’ attack

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق یونان کے دارالحکومت ایتھنز میں سابق وزیراعظم لوکاس پاپا ڈیموس کی گاڑی پر خط بم حملہ کیا گیا جس میں لوکاس پاپا ڈیموس اور ان کا ڈرائیور زخمی ہو گئے۔ امدادی ٹیموں کے اہلکاروں نے سابق وزیراعظم اور ان  کے ڈرائیور کو فوری طور پر اسپتال منتقل کیا جہاں طبی عملے کے مطابق 69 سالہ لوکاس پاپا ڈیموس کو ٹانگوں، ہاتھوں اور پیٹ میں زخم آئے تاہم ان کی حالت خطرے سے باہر ہے۔

واضح رہے کہ لوکاس پاپا ڈیموس کو نومبر 2011 میں اس وقت یونان کا عبوری وزیر اعظم بنایا گیا تھا جب ملک شدید سیاسی و معاشی بحران کا شکار تھا۔ لوکاس پاپا ڈیموس یورپی سنٹرل بینک کے نائب صدر بھی رہ چکے ہیں۔ رواں برس مارچ میں بھی یونان سے آئی ایم ایف کے پیرس میں واقع دفتر میں خط بم بھیجا گیا تھا جو دھماکے سے پھٹ گیا تھا، بم دھماکے کے نتیجے میں ایک ملازم زخمی بھی ہوا تھا۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website