counter easy hit

حکومت کا خورشید شاہ کی تقریر براہ راست دکھانے سے انکار، اپوزیشن کا واک آؤٹ

اسلام آباد: حکومت کی جانب سے قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف خورشید شاہ کی بجٹ تقریر براہ راست دکھانے سے انکار پر اپوزیشن نے ایوان سے واک آؤٹ کیا۔

The government refused to show live speech of Khursheed Shah, the opposition walked out

The government refused to show live speech of Khursheed Shah, the opposition walked out

قومی اسمبلی کا اجلاس اسپیکر ایاز صادق کی زیر صدارت شروع ہوا جس میں وزیرخزانہ اسحاق ڈار نے بجٹ تقریر کی جو براہ راست دکھائی گئی جس کے بعد اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ نے بھی اپنی تقریر براہ راست دکھانے کا مطالبہ کیا جسے رد کردیا گیا جس پر خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ معلوم نہیں حکومت میری تقریر کیوں نہیں دکھانا چاہتی ، آپ خود بولیں اور ہمارے منہ پر تالا لگائیں اور خود تو دوڑ لگادیں اور ہمارے ہاتھ پاؤں باندھ دیں اگر ایسا ہی کرنا ہے تو ہم چلے جاتے ہیں، آپ بجٹ منظور کرالیں۔

خورشید شاہ نے وزیرخزانہ کی جانب سے  بجٹ تقریر میں پڑھا شعر واپس لینے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ اسحاق ڈار نے جو شعر پڑھا وہ مساوات کا درس دیتا ہے، آپ یہ شعر واپس لے لیں تو تقریر کرنے کو تیار ہوں۔ ادھر اسحاق ڈار نے خورشید شاہ کے مطالبے پر جذباتی ہوتے ہوئے کہا کہ گردن تو کٹ سکتی ہے مگر شعر واپس نہیں ہوسکتا۔ بعد ازاں اپوزیشن کی جانب سے اجلاس سے واک آؤٹ کیا گیا۔ دوسری جانب وزیرمملکت برائے اطلاعات ونشریات مریم اورنگزیب نے کہا کہ 2008 سے کسی اپوزیشن لیڈر کی تقریر براہ راست نہیں ہوئی، شاہ صاحب کی تقریر کا پیکچ چلایا جائے گا۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website