شہری علاقوں میں دس جبکہ دیہاتوں میں چودہ گھنٹوں سے زائد لوڈشیڈنگ کا سلسلہ جاری ہے
اسلام آباد: ملک میں بجلی کا شارٹ فال ساڑھے پانچ ہزار میگا واٹ ہوگیا ، شہروں میں دس جبکہ دیہی علاقوں میں چودہ گھنٹے کی لوڈشیڈنگ جاری ہے ۔ ذرائع نے دنیا نیوز کو بتایا ہے کہ ملک میں بجلی کی طلب 22 ہزار میگا واٹ تک پہنچ گئی ۔ مجموعی پیداوار 16 ہزار 500 میگاواٹ ہے ، پن بجلی منصوبوں سے 5 ہزار 200 میگاواٹ بجلی حاصل ہو رہی ہے۔
سرکاری تھرمل پاور پلانٹس 2 ہزار 8 سو میگاواٹ بجلی پیدا کر رہے ہیں،، نجی شعبے کے بجلی گھر آئی پی پیز 8 ہزار5سو میگاواٹ بجلی پیدا کر رہے ہیں، ذرائع کے مطابق دیہی علاقوں میں لوڈشیڈنگ کا دورانیہ 14 گھنٹے تک پہنچ گیا ہے،جبکہ شہروں میں8سے 10 گھنٹے تک کی لوڈ شیڈنگ جاری ہے ۔ وزارت پانی و بجلی کے دعووں کے برعکس متعدد علاقوں میں غیراعلانیہ اوراضافی لوڈشیڈنگ بھی کی جا رہی ہے۔