برمنگھم: وہاب ریاض معمولی انجری کا شکار ہوگئے۔
ہفتے کو بنگلہ دیش کے خلاف وارم اپ میچ کے دوران پیسر نے بائیں گھٹنے کے اوپر پٹھے میں تکلیف محسوس کی تھی،احتیاطی تدبیر کے طور پر پٹی باندھی گئی ہے،پاکستانی ٹیم کے میڈیا منیجر رضا راشد نے بتایا کہ وہاب ریاض نے منگل کو جم ٹریننگ اور رننگ کی لیکن میدان گیلا ہونے کی وجہ سے نیٹ میں بولنگ سے گریز کیا۔