اسلام آباد ( رپورٹ؛ اصغرعلی مبارک سے )ملک بھر سے کھیلوں کی مختلف تنظیموں کے سربراہان و عہدیدارں نامور شخصیات اور سیاستدانوں کی طرف راولپنڈی اسلام آباد سپورٹس جرنلسٹس ایسوسی ایشن کے انتخابات میں کامیابی حاصل کرنے والے عہدیداروں کو تہنیتی پیغامات بھیجنے کا سلسلہ جاری ہے سکریٹری جنرل عارف محمود خان ۔ جائنٹ سیکرٹری خرم شہزاد اعوان و دیگر عہدیداروں کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کھیلوں سے وابستہ شخصیات نے امید ظاہر کی ہے کہ نومنتخب رسجا قیادت چیئرمین جناب عبدالمحی شاہ کی سرکردگی میں کھیلوں کی صحافت ۔سپورٹس رپورٹرزکے فلاح و بہبود کے لیے مزید اقدامات کرینگے اپنے الگ الگ تہنیتی پیغام میں انہوں نے امید ظاہر کی کہ رسجا بلا خوف و خطر اور پسند وناپسند سے بالاتر اپنے سلوگن کے تحت کام کرتی رہے گی واضح رہے کہ
اسلام آباد سپورٹس جرنلسٹس ایسوسی ایشن(رسجا) کی نئی باڈی منتخب ہوگئی ہے ۔رسجا کے سالانہ جنرل کونسل اجلاس میں متفقہ طور پر سینئر صحافی جیو نیوز کے نمائندے جناب ایاز اکبر یوسفزئی صاحب کو رسجا کا صدر ، جناب عارف محمود خان کو جنرل سیکرٹری۔جناب خرم شہزاد اعوان کو جوائنٹ سیکرٹری اور محترم حافظ عبید کو انفارمیشن سیکرٹری ۔جناب سہیل راجہ کو خزانچی ،جناب عابد ظہور ملک کو سینئر نائب صدر ، محترمہ لینا معین صاحبہ کو نائب صدر ایگزیکٹو باڈی ممبران اصغر علی مبارک ۔فہیم انور خان ۔گیبریل ڈی سوزا ۔کاشف عباسی ۔شہر یار خان ۔محترمہ آمنہ بلال ۔فہیم اختر ۔مظہر جاوید ۔فیصل ساہی کو متفقہ طور پر منتخب کر لیا گیا ہے سالانہ اجلاس میں لائف وہ بانی ممبران چیئرمین رسجا جناب عبدالمحی شاہ، جناب عمران نعیم، جناب فہیم انور خان کی خدمات کو شاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا گیا۔رسجا کے سینئر ممبر جناب محسن اعجاز کو سپریم کورٹ رپورٹرز ایسوسی ایشن کا بھاری اکثریت سے سیکرٹری منتخب ہونے پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے چیئرمین رسجا عبدالمحی شاہ۔سینئر جرنلسٹ جناب زاھد خواجہ ۔جناب عارف محمود خان ۔جناب عمران نعیم احمد ۔فیصل ساہی ۔اصغرعلی مبارک ۔رانا تنویر صاحب ۔عبدالغفار ۔خرم شہزاد اعوان اور دیگر نے پھولوں کے گلدستے پیش کیےگئے گن کلب اسلام آباد میں منعقدہ تقریب خطاب کرتے ہوئے چیئرمین رسجا جناب عبدالمحی شاہ نے کہا کہ رسجا تنظیم کی بہتری کیلئے مزید اقدامات کرینگے،1986میں بنائی گئی تنظیم سپورٹس جرنلسٹوں کی فلاح و بہبود اور پروفیشنل مہارت کیلئےمزید اقدامات کرے گی،اس سلسلے میں مستقبل میں رسجا کے پلیٹ فارم سے پہلے سے زیادہ سرگرمیوں کا انعقاد کیاجائے گا اس سلسلے رسجا ایگزیکٹو کمیٹی کے ممبران جناب فہیم انور خان ، گیبریل ڈی سوزا، کاشف عباسی، شہریار خان، آمنہ بلال، فہیم اختر، مظہر جاوید ، فیصل ساہی، اصغرعلی مبارک مبارک نومنتخب صدر ایاز اکبر اور سیکرٹری جنرل عارف محمود خان کے ساتھ مل پروگراموں کو حتمی شکل دیں گے۔نومنتخب صدر ایاز اکبر یوسفزئی نے تمام ممبران اور سینئر قیادت کی جانب سے اعتماد پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ تمام ارکان کو رسجا کی بہتری کیلئے ساتھ لیکر چلوں گاانہوں نے اعلان کیا کہ پانچ سال تک سپورٹس جرنلزم کرنیوالوں کو رسجا کی رکنیت دی جائے گی جس کو اجلاس کے شرکا نے بھی توثیق کردی۔
علاوہ ازیں متفقہ طور پر کھیلوں کی صحافت سے عرصہ 25سال سے وابستہ سینئر صحافیوں کو لائف ممبر بنانے کا اعلان کیا گیا اس موقع پر صحافتی شعبے میں شاندار خدمات سر انجام دینے والوں کی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا گیا لائف ممبران جناب فہیم انور خان ۔جناب عمران نعیم احمد ۔جناب عبدالمحی شاہ کو بانی رسجا تنظیم کی بنیاد 1986 میں رکھنے پر رسجا لائف ٹائم شیلڈز سے نوازا گیا آخر میں چیئرمین رسجا عبدالمحی شاہ کی جانب سے صحافیوں کے اعزاز میں پرتکلف ظہرانہ دیا گیا جس تمام شرکاء نے صحافیوں میں اتحاد و یکجہتی کے لئے رسجا قیادت کا شکریہ ادا کیا گیا چیئرمین رسجا عبدالمحی شاہ ۔ صدر رسجا ایازاکبر یوسفزئی ۔سیکرٹری جنرل عارف محمود خان ۔عمران نعیم احمد۔فہیم انور خان۔ناصر نقوی۔شہر یار خان ۔زاہد خواجہ ۔فیصل ساہی ۔محسن اعجاز ۔افضل جاوید اور دیگر سینئر صحافی رہنماؤں پاکستان سپر لیگ کی ٹیموں کے سوینئرز بھی تقسیم کیے ۔