counter easy hit

اپوزیشن جماعتوں نے پارلیمنٹ ہاؤس کے باہرپارلیمنٹ لگا لی

 اسلام آباد: قومی اسمبلی میں بجٹ اجلاس کے دوران حزب اختلاف کے رہنماؤں کا اظہار خیال سرکاری ٹی وی پر براہ راست نشر نہ کیے جانے پر اپوزیشن نے پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر پارلیمنٹ لگا لی۔

Opposition parties had set Parliament out of the Parliament House

Opposition parties had set Parliament out of the Parliament House

پارلیمنٹ ہاؤس کی عمارت کے باہر اپوزیشن جماعتوں کی عوامی اسمبلی میں پیپلز پارٹی، تحریک انصاف، ایم کیو ایم، جماعت اسلامی، بی این پی عوامی اور عوامی مسلم لیگ کے ارکان نے شرکت کی۔ اس موقع پر ارکان اسمبلی نے ملک میں جاری لوڈ شیڈنگ پر تبادلہ خیال کیا۔ تحریک انصاف کے شاہ محمود قریشی نے کہا کہ ملک میں نہ پانی نہ بجلی ہے، حکومت ناکام ہو چکی ہے، وزیر پانی و بجلی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ ختم کرنے کا وعدہ پورا کریں۔ جماعت اسلامی کے صاحبزادہ طارق اللہ کا کہنا تھا کہ خیبر پختونخوا میں لوڈشیڈنگ نے عوام کی زندگی اجیرن کررکھی ہے، عوامی اسمبلی لوڈشیڈنگ کے خاتمے کا مطالبہ کرتی ہے۔

ایم کیو ایم پاکستان کے فاروق ستارنے کہا کہ لوڈشیڈنگ سے پورا ملک اذیت سے دوچار ہے، لوگوں کا جینا مشکل ہو چکا ہے اور حکومت عوام کی آواز سننے کے لیے تیارنہیں، متحدہ اپوزیشن کو مطالبہ کرنا چاہیئے کہ اب حکومت کی لوڈشیڈنگ ہونی چاہئے، ایسا نہ کیا گیا توحکومت پاکستان کے جمہوری نظام کو غیرمعمولی نقصان پہنچائے گی، حکومت کی لوڈشیڈنگ کے فاروق ستار کے مطالبے پر عوامی اسمبلی میں گو نواز گو کے نعرے گونج اٹھے۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website