counter easy hit

رمضان میں ہر صورت صارفین کو بجلی فراہمی کے اقدامات کیے جائیں، وزیراعظم

 اسلام آباد: وزیراعظم نواز شریف کا کہنا وزیراعظم نوازشریف نے لوڈ شیڈنگ مینجمنٹ پرعدم اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے ہدایت کی کہ رمضان المبارک میں ہرصورت صارفین کوبجلی فراہمی کے اقدامات کیے جائیں۔

Take steps for supply of electricity to consumer in each case during ramadan, PM

Take steps for supply of electricity to consumer in each case during ramadan, PM

اسلام آباد میں وزیراعظم نوازشریف کی زیرصدارت کابینہ کی توانائی کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف، احسن اقبال، مریم اورنگزیب ، اسحاق ڈار، خواجہ آصف، شاہد خاقان عباسی شریک تھے۔ اجلاس کے دوران وزیراعظم نواز شریف کو پاور پلانٹ کی پیداواربڑھانے اورنئے منصوبوں پربریفنگ دی گئی جب کہ ستمبر2018 تک طلب اوررسد کا جامع نظام بنانے کے لئے بین الوزارتی کمیٹی کی رپورٹ بھی پیش کی گئی۔ اجلاس کے دوران کابینہ نے توانائی کمیٹی کی ایل این جی  کے 1200 میگاواٹ کا نیا منصوبہ لگانے کی منظوری دے دی۔

اجلاس میں وزیراعظم نوازشریف نے کہا کہ مستقبل میں توانائی ضروریات کوپورا کرنے کے لیے مربوط نظام تشکیل دیا جائے اوروزارت پانی و بجلی 2023 تک بجلی کی طلب اوررسد کی تجریہ رپورٹ تیارکرے۔ وزیراعظم نوازشریف نے لوڈ شیڈنگ مینجمنٹ پرعدم اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے ہدایت کی کہ رمضان المبارک میں ہرصورت صارفین کوبجلی فراہمی کے اقدامات کیے جائیں، پاور پلانٹس کی مرمت اوردیکھ بھال کا کام بروقت مکمل کیا جائے جب کہ رمضان المبارک میں مرمتی کاموں کے نام پرکوئی پاورپلانٹ شٹ ڈاؤن نہ کیا جائے۔ وزیراعظم نے متعلقہ حکام کو مزید ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ بجلی کی طلب اوررسد برابرکرنے کے لیے مزید متحرک ہوجائیں جب کہ انہوں نے متعلقہ اتھارٹیزکی جانب سے حکمت عملی بناتے ہوئے کئی معاملات کو نظراندازکرنے پر افسوس کا اظہاربھی کیا۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website