counter easy hit

پاناما کیس؛ حسین نواز کی تصویر لیک ہونے پر جے آئی ٹی سے جواب طلب

 اسلام آباد: سپریم کورٹ نے پاناما پیپرز کیس میں تحقیقات سے متعلق کیس کی سماعت کے دوران حسین نواز کی تصویر لیک ہونے پر جے آئی ٹی سے جواب طلب کرلیا۔

Panama case; asked answered from the JIT on leakage the image of Hussain Nawaz

Panama case; asked answered from the JIT on leakage the image of Hussain Nawaz

جسٹس اعجاز افضل کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے 3 رکنی خصوصی بینچ نے پاناما کیس کی تحقیقات میں پیش رفت سے متعلق کیس کی سماعت کی، سماعت کے دوران جے آئی ٹی کے سربراہ واجد ضیا نے اب تک ہونے والی پیش رفت پر مشتمل رپورٹ پیش کی۔ سماعت کے دوران حسین نواز کے وکیل خواجہ حارث نے اپنے موکل کی تصویر لیک ہونے کا معاملہ اٹھا دیا۔ انہوں نے کہا کہ وڈیو ریکارڈنگ کی کسی قانون میں اجازت نہیں،اس سے پیش ہونے والے پر دباؤ بڑھتاہے۔  تصویر لیک ہونے کی ذمے دار جے آئی ٹی ہے۔ خواجہ حارث کی بات پر  جسٹس اعجاز الاحسن نے ریمارکس دیئے کہ حسین نواز کی تصویر اسکرین شاٹ ہے۔ وڈیو ریکارڈنگ نہیں۔ جسٹس اعجاز افضل نے کہا کہ اس معاملے پر جے آئی ٹی کو سن لیتے ہیں۔ تحقیقات کی ضرورت ہوئی تو دیکھیں گے۔

جسٹس اعجاز افضل نے جے آئی ٹی کے سربراہ واجد ضیا کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آپ کو تمام تحقیقات مقررہ وقت میں مکمل کرنا ہیں، اس ٹائم فریم پر کوئی سمجھوتہ نہیں کریں گے اور مقررہ وقت میں ایک دن کے اضافے کی بھی اجازت نہیں دیں گے، پہلی رپورٹ میں آپ نے مشکلات کا ذکر کیا ہے،  تمام حقائق پر مشتمل نئی درخواست دیں اور اس میں تمام مشکلات شامل کریں، درخواست پر اٹارنی جنرل کو ہدایات جاری کریں گے۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website