اپوزیشن ارکان نے پارلیمنٹ ہائوس کے باہر عوامی اسمبلی لگالی ، اجلاس کے آغاز پر گو نواز گو کے نعرے
اسلام آباد: تقاریر براہ راست دکھانے کے معاملے پر اپوزیشن جماعتوں نے قومی اسمبلی کے اجلاس سے واک آئوٹ کیا ، اپوزیشن لیڈر کی تقریر ٹی وی پر براہ راست دکھانے کے معاملے پر حکومت اور اپوزیشن میں ڈیڈ لاک برقرار ہے اور دونوں طرف سے معاملے پر کوئی پیش رفت نہیں دکھائی جا رہی۔ اپوزیشن نے حکومتی رویئے کے خلاف قومی اسمبلی کے اجلاس کا بائیکاٹ کیا اور واک آئوٹ کے بعد قومی اسمبلی کی سیڑھیوں پر اجلاس بلانے کا فیصلہ کیا ، اس دوران جب اجلاس شروع ہوا تو اپوزیشن ارکان نے باآواز بلند گو نواز گو کے نعرے لگائے۔