counter easy hit

ایم کیو ایم کے سربراہ فاروق ستار کی پانچ کیسز میں ضمانت منظور

مقدمات سیاسی بنیادوں پر قائم کئے گئے ، جانچ پڑتال کیلئے کمیٹی قائم کی جائے :میڈیا سے گفتگو

MQM leader Farooq Sattar bail accept in five cases

MQM leader Farooq Sattar bail accept in five cases

کراچی: انسداد دہشت گردی عدالت نےمیڈیا ہائوسز پر حملہ اور اشتعال انگیز تقریرکے پانچ کیسز میں ایم کیو ایم پاکستان کے سربراہ ڈاکٹر فاروق ستار کی ضمانت منظور کرلی ۔ انسداد دہشت گردی عدالت میں میڈیا ہاوسز پر حملہ اور اشتعال انگیز تقریر کیسز کی سماعت ہوئی تو متحدہ پاکستان کے سربراہ فاروق ستار، عامرخان اور دیگر پیش ہوئے ۔ سہراب گوٹھ پولیس نے شواہد نہ ملنے پر دو مقدمات کو اے کلاس کردیا ۔ عدالت نے پولیس رپورٹ کی منظوری نہیں دی اور ان مقدمات میں فاروق ستار کی 20، 20 ہزار روپے کے مچلکوں پر ضمانت منظور کی ۔ عدالت نے بریگیڈ ، عزیز آباد اور ملیر سٹی تھانوں میں درج تین مقدمات میں 50،50 ہزار روپے کے مچلکوں پر ضمانت منظور کی۔سماعت 16 جون تک ملتوی کر دی ۔ ڈاکٹر فاروق ستار کہنے لگے مقدمات سیاسی ہیں ۔ ڈاکٹرفاروق ستار نے مقدمات کی جانچ پڑتال کیلئے کمیٹی بنانے کا مطالبہ کیا ۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website