مسٹر اوباما کا راز مسز اوباما نے فاش کردیا، انہوں نے 8برس تک صدارت کے عہدے پر فائز رہے، وقت بدلا، ملاقات کے لیے آنے والے مہمان بدلے، نہیں بدلے تو اوباما کے کپڑے نہیں بدلے۔
آٹھ سال تک ایک ہی سفید اور سیاہ لباس اور جوتے پہن کر آنے والوں کو خوش آمدید کہتے رہے ۔مسز اوباما کے اسٹائل کے چرچے،لیکن مسٹر اوباما نہیں کرتے خرچے،مشیل اوباما کے خوبصورت لباس ہوں یا زیورات، ہیئراسٹائل ہو یا اسمائل ،سب توجہ دیتے رہے۔مشیل اوباما نے خاتون اول بن کر جولباس پہنا وہ دوبارہ نہیں پہنا، لیکن آٹھ سال تک اپنے دورہ اقتدار میں سابق امریکی صدر ایک ہی لباس بار بار پہنتے رہے ۔یہ دلچسپ انکشاف کیا ہے مسز اوباما نے کیلی فورنیا میں ہونے والی ایک کانفرنس کے دوران،انہوں نے بتایا کہ اوباما وائٹ ہاؤس میں ہونے والی تقاریب میں 8سال تک ایک ہی سفید اور سیاہ لباس اور جوتے پہنتے رہے اور کسی کو پتا تک نہ چلا۔مشیل اوباما نے یہ انکشاف بھی کیا کہ اوباما پرانا سوٹ پہن کر دس منٹ میں تیار ہو جاتے اور مجھ سے پوچھتے کہ میں تیار ہو گیا مادام، آپ کو کتنا وقت لگے گا؟جان ایف کینیڈی کے بعد امریکا کے سب سے زیادہ خوش لباس صدر اتنے کفایت شعار نکلیں گے یہ تو کسی کے وہم و گمان میں بھی نہ تھا۔