لال ہو یا ہری یا پھر کالی، بھارت کا پیارے موہن روزانہ 3کلو مرچیں کھا جاتا ہے اور سب کے سامنے خوب تماشا لگاتا ہے۔پیارے موہن کا کہنا ہے کہ اتنی مرچیں کھانے کے باوجود اسے کوئی طبی مسئلہ درپیش نہیں ہوا اور نہ اس کی صحت پر کوئی اثر پڑا ہے ۔کچھ لوگ اتنے چٹورے ہوتے ہیں کہ جب تک تیز مصالحے کے چٹ پٹے کھانے نہ کھالیں کھانے کا مزہ ہی محسوس نہیں ہوتا لیکن بھارت سے تعلق رکھنے والے اس شخص کے تو ڈھنگ ہی نرالے ہیں جوبڑی تعداد میں ثابت مرچیں کھانے کا شوق رکھتا ہے۔بھارتی ریاست مدھیا پردیش میں 40سالہ پیارے موہن مرچیں اس قدر شوق سے کھاتا ہے جیسے کھانا کھا رہا ہو۔یہ شخص روزانہ کی بنیاد پر 3کلو گرام تک مرچیں کھا جاتا ہے جسے دیکھ کر ہرشخص حیران رہ جائے۔
لال مرچ، ہری مرچ اور کالی مرچ یہ تینوں ہی اس کی پسندیدہ غذا ہے جبکہ اس شخص کا کہنا ہے کہ اسے آج تک کوئی طبی مسئلہ درپیش نہیں ہوا اور نہ ہی ان کی صحت پر اس کا کوئی اثر پڑا ہے۔