counter easy hit

چیمپئنزٹرافی، سری لنکا کی پاکستان کے خلاف 3 وکٹیں گرگئیں

پاکستان کے خلاف جاری سنسنی سے بھرپور میچ میں سری لنکا کے 3 کھلاڑی 83 کے مجموعی اسکور پر پویلین لوٹ گئے۔

Champions Trophy, Sri Lanka were three down against Pakistan

Champions Trophy, Sri Lanka were three down against Pakistan

کارڈف کے صوفیا گارڈن گراؤنڈ میں جاری میچ میں آئرلینڈر کی جانب سے نروشین ڈکویلا اور دنشکا گناتھیلاکا نے اننگز کا آغاز کیا اور دونوں بلے بازوں نے محتاط کھیلتے ہوئے بڑی شراکت بنانے کی کوشش کی ہی تھی کہ 26 کے مجموعے پر گناتھیلاکا 13 رنز بنا کر جنید خان کا شکار بن گئے۔

دوسری وکٹ پر ڈکویلا اور مینڈس نے جارحانہ انداز اپناتے ہوئے گراؤنڈ کے چاروں اطراف زبردست اسٹروکس کھیلے اور دونوں بلے باز نے 56 رنز کی شراکت قائم کی تو 82 کے مجموعی اسکور پر مینڈس حسن علی کی گیند پر کلین بولڈ ہوگئے جس کے بعد نئے آنے والے بلے باز دنیش چندیمل فہیم اشرف کی گیند پر بولڈ ہوگئے۔

کارڈف میں بارش کا کوئی امکان ہے، مطلع صاف ہونے پر امید ظاہر کی جارہی ہے بارش نہ ہونے کی صورت میں شائقین کرکٹ کو سنسنی سے بھرپور میچ دیکھنے کو ملے گا۔  قومی ٹیم میں ایک تبدیلی کی گئی ہے اور شاداب کی جگہ فہیم اشرف کو شامل کیا گیا ہے جب کہ دیگر کھلاڑیوں میں اظہرعلی، فخرزمان، بابراعظم، محمد حفیظ، شعیب ملک، کپتان سرفراز احمد، عماد وسیم، محمد عامر، حسن علی اور جنید خان شامل ہیں۔  پاکستان اور سری لنکا کے درمیان مجموعی طور پر 147 ون ڈے میچز کھیلے جاچکے ہیں جن میں پاکستان نے 84 اور سری لنکا نے 58 میں کامیابی حاصل کی جب کہ ایک میچ ٹائی اور چار کا کوئی نتیجہ نہیں نکلا۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website