سندھ میں تیل اور گیس کے 5نئے ذخائر دریافت ہوگئے، وفاقی وزیر پیٹرولیم شاہد خاقان عباسی کا کہنا ہے کہ ان ذخائر سے یومیہ 7کروڑ مکعب فٹ گیس اور 636بیرل تیل حاصل ہوسکے گا۔اسلام آباد میں نیوز کانفرنس میں وفاقی وزیر پٹرولیم شاہد خاقان عباسی نے بتایا کہ تیل اور گیس کے یہ ذخائر حیدر آباد سانگڑ سجاول اور خیر پور سے دریافت ہوئے ہیں۔انہوں نے بتایا کہ یہ ذخائر او جی ڈی سی ایل، پی پی ایل، ماڑی پٹرولیم اور او ایم وی پاکستان نے دریافت کیے ہیں۔وفاقی وزیر نے بتایا کہ موجودہ حکومت کے اقتدار میں آنے کے بعد تیل اور گیس کی مجموعی طور پر 98دریافتیں ہوئیں جن سے 94کروڑ 40لاکھ مکعب فٹ یومیہ گیس سسٹم میں تاہم فیلڈ زمیں گیس کی کمی کے باعث تقریباً اتنی ہی گیس پیداوار کم بھی ہوئی۔