میچ ریفری کرس براڈ نے کپتان سرفراز احمد پر 20 فیصد اور ہر کھلاڑی پر 10 فیصد جرمانہ عائد کر دیا۔
کارڈف : سری لنکا کے خلاف میچ میں سلو اوور ریٹ کے باعث ٹیم پاکستان پر جرمانہ عائد کر دیا گیا ، کپتان سرفرازاحمد پر ایک میچ کی معطلی کی تلوار لٹکنے لگی۔ تفصیلات کے مطابق سری لنکا کے خلاف میچ میں پاکستانی ٹیم سلو اوور ریٹ کی مرتکب پائی گئی ، جس کے باعث میچ ریفری کرس براڈ نے کپتان سرفرازاحمد پر 20 فیصد اور ہر کھلاڑی پر 10 فیصد جرمانہ عائد کردیا گیا۔ سرفرازاحمد نے اپنی غلطی مانتے ہوئے سزا کو تسلیم کرلیا ، جس کے بعد باقاعدہ سماعت کی ضرورت پیش نہیں آئی ، اگر سرفرازاحمد چیمپئنز ٹرافی میں دوبارہ سلورر ریٹ کے مرتکب پائے گئے تو انہیں ایک میچ کی پابندی کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے۔