کاروباری تفصیلات اور منی ٹریل کے ساتھ ساتھ گلف سٹیل ملز کی فروخت ، اس کی رقم کے جدہ ، قطر پہنچنے بارے بھی دریافت کیا گیا
اسلام آباد: وزیر اعظم نوازشریف کی پاناما جے آئی ٹی میں پیشی کے موقع پر ان سے گیارہ سوالات کئے گئے جن میں کاروباری تفصیلات اور منی ٹریل کے حوالے سے پوچھا گیا تھا ۔ مشترکہ تحقیقاتی ٹیم نے وزیر اعظم نواز شریف کیلئے سوالنامہ تیار کیا تھا جس میں ان سے کاروباری تفصیلات کے بارے میں دریافت کیا گیا ، گلف سٹیل ملز کا قیام کیسے عمل میں آیا؟گلف سٹیل کو فروخت کیسے کیا ؟ ، اس سٹیل کو فروخت کرنے کی وجہ کیا تھی؟ سٹیل کے ذمہ واجب الادا قرض کا کیا بنا؟ ، اس ملز کا پیسہ جدہ ، قطر اور برطانیہ کیسے پہنچا؟ ہل میٹل کمپنی کیسے وجود میں آئی؟ حسن، حسین نواز کے پاس فلیٹ خریدینے کے وسائل کہاں سے آئے؟ نیلسن اور نیسکول کا حقیقی مالک کون ہے؟ حسن نواز کے پاس فلیگ شپ کمپنی اور لندن میں کاروبار کیلئے پیسہ کہاں سے آیا؟ حسین نواز نے والد کو کروڑوں روپے تحفے میں کیسے دیئے؟ قوم سے خطاب اور اسمبلی میں تقریر کے بیانات میں تضاد کی وجہ کیا ہے؟۔
وزیراعظم سے جے آئی ٹی کا سوالنامہ
1۔گلف سٹیل ملز کا قیام کیسے عمل میں آیا؟
2۔گلف سٹیل کو فروخت کیسے کیا؟
3۔گلف سٹیل کو فروخت کرنے کی وجہ کیا تھی؟
4۔گلف سٹیل کے ذمہ واجب الادا قرض کا کیا بنا؟
5۔گلف سٹیل کا پیسہ جدہ، قطر اور برطانیہ کیسے پہنچا؟
6۔ہل میٹل کمپنی کیسے وجود میں آئی؟
7۔حسن، حسین نواز کے پاس فلیٹ خریدینے کے وسائل کہاں سے آئے؟
8۔نیلسن اور نیسکول کا حقیقی مالک کون ہے؟
9۔حسن نواز کے پاس فلیگ شپ کمپنی اور لندن میں کاروبار کیلئے پیسہ کہاں سے آیا؟
10۔حسین نواز نے والد کو کروڑوں روپے تحفے میں کیسے دیئے؟
11 ۔قوم سے خطاب اور اسمبلی میں تقریر کے بیانات میں تضاد کی وجہ کیا ہے؟