قطر کے پڑوسی ملکوں سے تجارتی رابطے ٹوٹنے کے بعد پاکستان نے قطر کو مرغی کا گوشت ایکسپورٹ کر دیا۔
وفاق ایوان ہائے صنعت و تجارت کے صدر زبیر طفیل کے مطابق ایف پی سی سی آئی نے قطر کی غذائی ضروریات کے کچھ راستے بند ہونے پر قطری تاجروں سے رابطہ کر کے پاکستان سے ہر طرح کی غذائی ضرورت پوری کرنے کی پیش کش کی تھی۔ انہوں نے بتایا کہ رابطے کے نتیجے میں کچھ قطرے کمپنیز نے فوری طور پر مرغی کے گوشت کی ضرورت پوری کرنے کے لیے پاکستانی کمپنیوں سے رابطہ کیا۔ انہوں نے بتایا کہ قطر کے لیے مرغی کا گوشت ہوائی جہاز کے ذریعے ایکسپورٹ کیا گیا ہے۔