حامد علی کا کہنا ہے کہ موجودہ حالات میں کلاسیکیل موسیقی کو وہ مقام نہیں دیا جارہا جو اس کا حق بنتا ہے۔
لاہور: نامور گلوکار حامد علی خان نے کہا کہ جو لوگ کلاسیکیل موسیقی کو سمجھتے ہیں وہ اس فن سے وابستہ لوگوں سے بے پناہ محبت اور رشک کرتے ہیں۔ کلاسیکل گلوکاروں نے پوری دنیا میں پاکستان کا نام روشن کیا، اس لئے حکومت اس فن کے فروغ کیلئے اور اسکی مکمل سرپرستی کا اعلان کرے۔ انہوں نے کہا موجودہ حالات میں کلاسیکیل موسیقی کو وہ مقام نہیں دیا جا رہا جو اس کا حق بنتا ہے، حکومت کو چاہیے کہ اس فن کو ترقی دینے کیلئے عملی اقدامات کرے۔