میچ میں شکست کے بعد تماشائیوں نے پویلین واپسی پر شامی پر آوازے کسے تو وہ طیش میں آگئے ، دھونی نے بیچ بچائو کرا دیا
لندن: مغرور بھارتی کھلاڑیوں کو پاکستانی ٹیم کے بعد کرکٹ دیوانوں کے ہاتھوں بھی ذلت کا سامنا کرنا پڑ گیا،،ڈریسنگ روم جاتے پلیئرز سے باپ کون ہے کہ سوال پر انڈین بولر شامی غصہ کر گئے۔پاکستانی کھلاڑیوں کے بعد،،کرکٹ دیوانوں نے بھی ڈریسنگ روم جاتے بھارتی پلیئرز کو شرم سے پانی پانی کر دیا ۔ بھونیشور کمار ، یووراج اور ایشون کو خوب طنز کیا ، بھارتی کپتان کوہلی گزرے تو کرکٹ لورز نے تیری اکڑ ٹوٹ گئی؟ کا سوال کر ڈالا،،کپتان نے پتلی گلے سے نکلنا ہی بہتر سمجھا، سوشل میڈیا پر باپ بیٹے کا کھیل شروع کرنے والے متعصب بھارتیوں سے جب ان ہی کی زبان میں پوچھا گیا کہ بتاؤ اب باپ کون! توہمسایہ ملک کے بولر محمد شامی غصہ کر گئے،، یعنی آئینہ انہیں دکھایا تو برا مان گئے،،وہ تو دھونی نے بیچ بچاؤ کرادیا ورنہ شاید بولر کی وہیں درگت بن جاتی۔