دنیا کی دوسری بلند ترین چوٹی کے ٹوسرکرنے کیلئے دوبین الاقوامی ٹیمیں اسکردوسے کے ٹو کی جانب روانہ ہوگئی ہیں، ٹیموں میں امریکا، چین، ناروے، نیپال، آئرلینڈ، سنگاپور اور پاکستانی کوہ پیماہ شامل ہیں۔کے ٹو روانگی سے قبل اسکردو شہر میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے غیر ملکی خاتون کوہ پیما ؤں کا کہنا تھاکہ اس سے قبل دو با ر کے ٹو سے سر کرنے کی کوشش کی مگر موسم کی خرابی کے باعث کامیابی نہیں ملی، توقع ہے کہ اس بارموسم ساتھ دے گا اور اس بار مہم میں کامیابی حاصل ہوگی۔دوسری ٹیم میاں بیوی پرمشتمل جن کا تعلق میکسیکو سے ہے، ٹیم کے لیڈر ناویریکو لوپا نے میڈیا کے نمائندوں کو بتایا کہ پچھلے کئی سالوں سے ہم دونوں مشترکہ طور پر کوہ پیمائی کرہے ہیں۔ہمارا عزم ہے کہ دنیا میں موجود 8ہزار سے بلند تمام 14 چوٹیوں کو سر کر لیں،اب تک 8 چوٹیوں کو سر کرنے میں کامیابی حاصل کی ہے۔