امریکی خلائی ادارے ناسا نے نظام شمسی میں زندگی کے لیے موزوں دس سیارے دریافت کرلیے۔
ماہرینِ فلکیات نے نظامِ شمسی سے باہر موجود سیاروں کی فہرست میں 219 نئے سیارے شامل کیے ہیں جن میں سے 10کے بارے میں ان کا کہنا ہے کہ ان کا درجہ حرارت اور جسامت تقریباً زمین جیسی ہے۔ان سیاروں پر ممکنہ طور پر زندگی موجود ہو سکتی ہے، سائنس دانوں نے یہ سیارے ناسا کی کیپلر خلائی دوربین کی مدد سے دو لاکھ ستاروں کے مشاہدے کے بعد دریافت کیے۔ان میں سے دس سیارے پتھریلے ہیں جو اپنے ستارے سے اتنے فاصلے پر ہیں کہ اگر وہاں پانی موجود ہے تو وہ مائع حالت میں رہ سکتا ہے۔