چین نے پاکستان میں دیامر بھاشا ڈیم بنانے کی پیش کش کر دی، وزیراعظم پاکستان نواز شریف گزشتہ سال 4ہزار 5سو میگا واٹ کے دیامر بھاشا ڈیم کے فنانسنگ پلان کی منظوری دے چکے ہیں۔
قومی اسمبلی قائمہ کمیٹی میں پیش کی جانے والی رپورٹ کے مطابق پاک چین اقتصادی راہداری منصوبے کے تحت چین نے دریائے سندھ پر گلگت بلتستان کے علاقے میں دیامر بھاشا ڈیم بنانے کی پیش کش کی ہے۔دیامر بھاشا ڈیم گلگت بلتستان کے علاقے میں ہونے کی وجہ سے بھارت نے ڈیم کی تعمیر پر اعتراض کیا ہوا ہے جس کی وجہ سے عالمی بینک اور ایشین ڈویلپمنٹ بینک نے ڈیم کی تعمیر میں پاکستان کی مدد کرنے سے انکار کردیا تھا۔