پیپلز پارٹی کے رہنما مولا بخش چانڈیو نے کہا ہے کہ سندھ میں بڑے بڑے بادشاہ اور طرم خان تھے لیکن پیپلز پارٹی کے مقابلے پر آئے تو کوئی ان کا نام لینا والا نہیں۔حیدرآباد میں بے نظیر بھٹو کی سالگرہ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مولا بخش چانڈیو کا مزید کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی کا کوئی متبادل نہیں ہوسکتا۔انہوں نے کہا کہ بارش ہوتی ہے تو مشروم آجاتے ہیں، الیکشن ہوتے ہیں تو یہاں بھی مشروم آجاتے ہیں، موٹے دبلے پیلے، گورے چٹے آجاتے ہیں، کہ ہم نعیم البدل ہوں گے، مگر کوئی پیپلز پارٹی کا نعیم البدل نہیں بنے گا۔مولا بخش چانڈیو نے کہا کہ گملوں میں اگنے والی قیادت تبدیلی انقلاب نہیں لا سکتی ،عمران خان قیادت کے خلاف بات نہ کریں۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ ملک میں تبدیلی اپوزیشن کے اتحاد سے آئے گی،اپوزیشن کو گالیاں بک کر جمہوریت نہیں آئے گی، آمریت کے ایجنٹوں اور جمیوریت پسندوں کے درمیاں جنگ ہے۔