counter easy hit

بھارت میں پاکستان کی جیت کا جشن منانے والے مزید 3 مسلمانوں کو جیل بھیج دیا گیا

پولیس نے آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی میں پاکستان کی جیت کا جشن منانے والے مزید 3 مسلمانوں کو ضمانت نہ دیتے ہوئے انہیں جیل بھیج دیا۔

More 3 Muslims celebrating Pakistan's win in India were sent to jail

More 3 Muslims celebrating Pakistan’s win in India were sent to jail

گزشتہ روز بھی بھارتی ریاست مدھیا پردیش میں پولیس نے چیمپئنز ٹرافی میں پاکستان کی جیت کا جشن منانے والے 15 مسلمانوں کو گرفتار کرکے ان پر بغاوت سمیت مجرمانہ سازش کا مقدمہ درج کیا تھا۔

بھارتی خبر رساں ویب سائٹ این ڈی ٹی وی کے مطابق کرناٹکا میں پولیس نے 3 مسلمانوں کو گرفتار کرلیا جن پر مذہبی جذبات مجروح کرنے کا الزام عائد کیا گیا ہے۔ جب کہ گرفتار افراد کے اہلخانہ کا کہنا ہے کہ پولیس نے انہیں چیمپئنز ٹرافی میں پاکستان کی جیت کا جشن منانے پر گرفتار کیا ہے۔ پولیس نے گرفتار افراد کے جرم کو ناقابل ضمانت قرار دیتے ہوئے ان کو ضمانت پر رہا کرنے سے انکار کردیا اورتینوں کو جیل بھیج دیا۔ کرناٹکا پولیس حکام کے مطابق جیل بھیجے گئے ملزمان میں ظہیر، ریاض، عبدالصمد شامل ہیں جب کہ ان کا چوتھا ساتھی منیر مفرور ہے۔

پولیس حکام نے بتایاکہ تینوں افراد کو بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے مقامی رہنما کی شکایت پر گرفتار کیا گیا۔ پولیس کا کہنا ہےکہ گرفتار افراد کشل نگر اور سنتیکوپا ہائی وے کے درمیان آتش بازی کررہے تھے جس کے باعث کسی بھی ناخوشگوار واقعے کے خدشے کے پیش نظر انہیں گرفتار کیا گیا ہے۔ بھارت میں اقلیتی کمیشن کے چیئرمین غیرالحسن رضوی کا کہنا ہےکہ پاکستان کی جیت کا جشن منانے والے افراد کو پاکستان بھیج دینا چاہیے۔ انہوں نے پاکستان سے محبت رکھنے والوں کے خلاف زہر افشانی کرتے ہوئے کہا کہ بھارت میں کچھ لوگ پاکستان کی جیت کو عید سے پہلے عید قرار دے رہے ہیں لہٰذا جو لوگ پاکستان کی جیت پر خوش ہورہے ہیں انہیں وہیں جا کر بسنا چاہیے۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website