زخمی لیفٹیننٹ جیف نیول ہسپتال داخل، حالت خطرے سے باہر، تحقیقاتی ادارے ایف بی آئی نے واقعے کو دہشتگردی قرار دے دیا۔
نیویارک: امریکی ریاست مشی گن کے شہر فلنٹ کے ہوائی اڈے پر ایک شخص نے چاقو سے حملہ کر کے ایک پولیس اہلکار کو زخمی کر دیا، تحقیقاتی ادارے ایف بی آئی نے واقعے کو دہشتگردی قرار دے دیا۔ ایف بی آئی سپیشل ایجنٹ ڈیوڈ گیلیوس کے مطابق 50 سالہ شخص نے ہوائی اڈے کی عمارت میں لیفٹیننٹ جیف نیول کی گردن میں چاقو گھونپ دیا، زخمی اہلکار کو ہسپتال داخل کروا دیا گیا ہے، جہاں اسکی حالت خطرے سے باہر ہے، حملہ آور کو گرفتار کر لیا گیا ہے، وہ کینیڈا کا رہائشی ہے اور قانونی طور پر امریکا پہنچا، واقعے میں کوئی اور شخص زخمی نہیں ہوا۔