ملزم نے تقریبا ڈیڑھ ماہ قبل چئیرمین یونین کونسل کالا شادیاں جمشید اختر کو قتل کیا تھا، فائرنگ کرنے والے 2 ملزمان گرفتار جبکہ ایک فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا۔
پھالیہ: پھالیہ تحصیل کچہری کے احاطے میں مخالفین کی فائرنگ سے قتل کا ملزم پولیس حراست میں ہلاک ہوگیا، فائرنگ کرنے والے 2 ملزمان گرفتارجبکہ ایک فرار ہوگیا۔ تحصیل کچہری میں پیشی کے لیے قتل کے ملزم بابری کو لایا گیا۔ پولیس جوںہی اسے عدالت میں پیش کرنے لگی تو عدالت کے دروازے کے پاس کھڑے 3 افراد نے اس پر فائرنگ کر دی، جس کے نتیجے میں پیشی پر آیا ملزم موقع پر جاں بحق ہوگیا۔ ساتھ آئی پولیس تماشا دیکھتی رہئی۔ فائرنگ اتنی شدید تھی کہ گولیاں جج کے چیمبر میں لگیں۔ یاد رہے کہ ملزم نے تقریبا ڈیڑھ ماہ قبل چئیرمین یونین کونسل کالا شادیاں جمشید اختر کو قتل کیا تھا۔ مقتول چیئرمین کا ایک بھائی سول جج اور ایک پولیس انسپکٹر ہے۔ پولیس نے فائرنگ کرنے والے 2 ملزمان کو گرفتار کر لیا جبکہ 1 فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا، پولیس نے لاش قبضہ میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لئے تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال پھالیہ منتقل کر دی۔