گرین شرٹس کی بھارت کیخلاف پہلے میچ میں پرفارمنس بہت مایو س کن تھی، لیکن کھلاڑیوں نے جس طرح کم بیک کیا ، جتنی تعریف کی جائے کم ہے:قومی کپتان
لاہور: چیمپئنز ٹرافی کی فاتح ٹیم کے سرفراز احمد کا برطانوی میڈیا کو انٹرویو میں کہنا ہے کہ میگا ایونٹ میں جیت کے بعد کھلاڑیوں کو بہت اعتماد ملا ہے، ٹیم کی ترقی کیلئے ضروری ہے کہ تمام پلیئرز مستقل مزاجی کا مظاہرہ کریں۔ انکا کہنا تھا کہ گرین شرٹس کی بھارت کیخلاف پہلے میچ میں پرفارمنس بہت مایو س کن تھی، لیکن کھلاڑیوں نے جس طرح کم بیک کیا ، جتنی تعریف کی جائے کم ہے۔ قومی کپتان نے یہ بھی کہا کہ مڈل آرڈر اچھا پرفارم کر رہا ہے، اس لیے وہ اپنا بیٹنگ آرڈر اوپر کرنے کے حق میں نہیں ہیں۔ سرفراز احمد کا کہنا ہے کہ اگر انہیں ون ڈے اور ٹی ٹونٹی کے بعد ٹیسٹ ٹیم کی قیادت بھی سونپی گئی تو وہ فتوحات کا تسلسل جاری رکھنے کی پوری کوشش کرینگے۔