پیرس: عید الفطر کا سب سے بڑا اجتماع ادارہ منہاج القرآن انٹرنیشنل فرانس میں علامہ حسن میر قادری صاحب کی زیر نگرانی ہوا، سینکڑوں کی تعداد میں تارکین وطن فرزندان توحید نے شرکت کی
پیرس(یس اردو نیوز) مرکز منہاج القرآن انٹرنیشنل فرانس میں عیدالفطر کا سب سے بڑا اجتماع ہواجو کہ علامہ حسن میر قادری کی زیر نگرانی پایہ تکمیل کو پہنچا، سینکڑوں کی تعداد میں مسلمان تارکین وطن فرزندان توحید نے شرکت کی، پہلی ہی نماز عید جو کہ صبح 8:00بجے ہوئی جس میں تینوں ہال نماز بہت پہلے فُل ہوگئے ، مجموعی طور پر چار بڑے اجتماعات میں نماز عید ادا کی گئی، دوسرا بڑا اجتماع مسجد قبا میں ہوا جس میں حافظ محمد صدیق کی اقتدا میں نماز عید الفطر ادا کی گئی،ان کے علاوہ قاری لقمان حیدر نے نماز عید کی امامت کروائی، تمام اجتماعات میں فرزندان توحید نے بھرپور دینی جوش و جذبے سے عید الفطر کے نوافل ادا کیے اور نماز عید کے بعد آپس میں ایک دوسرے کو عید کی مبارک باد پیش کی۔