ڈی پورٹ کئے گئے تمام پاکستانی غیر قانونی طور پر سعودی عرب میں مقیم تھے جنہیں سزا کے طور پر پاکستان بھجوایا گیا
لاہور: سعودی عرب نے مزید 70 پاکستانیوں کو ڈی پورٹ کر دیا ۔ بتایا گیا ہے کہ ڈی پورٹ کئے گئے پاکستانی غیر قانونی طور پر سعودی عرب میں مقیم تھے جنہیں سزا کے بعد وطن واپس بھجوا دیا گیا ۔ ڈی پورٹ کئے گئے 55 پاکستانیوں کو سعودی ائر لائن کی پرواز 734 اور 15 پاکستانیوں کو سعودی ائر لائن کی پرواز 736 کے ذریعے لاہور لایا گیا جہاں امیگریشن حکام نے ضروری پوچھ گچھ کے بعد انہیں گھر جانے کی اجازت دیدی۔