بھارت کی ایٹمی قوت میں اضافے کی کوششوں سے ہتھیاروں کی نئی دوڑ شروع ہو گی: پاکستان کی مستقل مندوب کا سلامتی کونسل میں تخفیف اسلحہ کے موضوع پر مباحثے میں اظہار خیال
نیویارک: اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ملیحہ لودھی کا کہنا ہے نیوکلیئر سپلائرز گروپ کی رکنیت کے لیے تعصب اور امتیاز نہ کیا جائے، بھارت کی ایٹمی صلاحیت میں توسیع کی کوششوں سے خطے میں سلامتی کو خطرہ ہے۔ تفصیلات کے مطابق ملیحہ لودھی نے نیویارک میں سلامتی کونسل میں اپنے خطاب کے دوران کہا نیوکلیئر سپلائرز گروپ کی رکنیت کے لیے ملکوں میں امتیاز نہ برتا جائے، پاکستان گروپ میں شمولیت کی پوری اہلیت رکھتا ہے، بھارت کی ایٹمی قوت میں اضافے کی کوششوں سے ہتھیاروں کی نئی دوڑ شروع ہو گی، جو تخفیف اسلحہ کی کوششوں کیلئے دھچکا ہو گی، ملیحہ لودھی نے کہا کہ بھارت کی جوہری توسیع کی کوششوں سے علاقائی سلامتی کوخطرہ ہے۔