counter easy hit

سری لنکن کرکٹ ٹیم کا رواں سال دورہ پاکستان کا امکان

پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ کے دروازے کھلنے کے امکانات روشن ہوگئے اور شائقین کرکٹ کے لئے اچھی خبر یہ ہے کہ رواں سال کے اختتام پر سری لنکن ٹیم کے دورہ پاکستان کا واضح امکان ہے۔

Sri Lankan cricket team likely to visit Pakistan this year

Sri Lankan cricket team likely to visit Pakistan this year

اے پی پی کے مطابق پی سی بی حکام نے تصدیق کی ہے کہ سری لنکن کرکٹ ٹیم کے رواں سال نومبر یا دسمبر میں دورہ پاکستان کا امکان ہے۔ پاکستان میں سیکیورٹی صورتحال بہتر ہونے کے بعد سری لنکن کرکٹ بورڈ نے ٹیم پاکستان بھیجنے پر رضامندی کا اظہار کیا جب کہ دونوں کرکٹ بورڈ کے حکام نے سیکیورٹی صورتحال میں بہتری پر اطمینان کا اظہار کیا ہے۔ پی سی بی حکام کے مطابق سری لنکن ٹیم اپنے دورہ پاکستان کے دوران ٹی ٹوئنٹی اور ایک روزہ میچز کھیلے گی جب کہ تمام میچز لاہور میں کھیلے جائیں گے۔

حکام کا کہنا ہے کہ دنیا نے دیکھا کہ پاکستان سپر لیگ کے فائنل میچ کے لئے بھرپور سیکیورٹی فراہم کی گئی اور لاہور میں پی ایس ایل کے فائنل میچ کے انعقاد کی وجہ سے ملک میں انٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی کے لئے پیش رفت ہورہی ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ ورلڈ الیون ٹیم رواں سال ستمبر میں پاکستان کا دورہ کر رہی ہے جس میں آسٹریلیا، ویسٹ انڈیز، سری لنکا اور جنوبی افریقا سمیت دیگر غیرملکی کھلاڑی شامل ہوں گے۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website