شہر کو پانی فراہم کرنے والے دھابیجی پمپنگ اسٹیشن پر بجلی کے تیسرے بریک ڈاؤن کےباعث 72انچ قطر کی پائپ لائن 2جگہ سے پھٹ گئی ،جس کےباعث شہر کو 150ملین گیلن پانی فراہم نہیں کیا جاسکا۔
ترجمان واٹر بورڈ کے مطابق کے الیکٹرک کی جانب سے دھابیجی پمپنگ اسٹیشن پر اچانک بریک ڈاؤن کی وجہ سے کراچی کو پانی فراہم کرنے والی 72 انچ قطر کی مین لائن دو جگہ سے پھٹ گئی اور دھابیجی پمپنگ اسٹیشن کی بجلی منقطع ہونے اور لائن پھٹنے سے قریبی علاقہ زیرآب آگیا۔ ترجمان واٹر بورڈ کے مطابق ایم ڈی واٹر بورڈ کی ہدایت پر عملہ اور مشینری روانہ کردی گئی ہے اورلائن کی مرمت جلد شروع کردی جائے گی۔ گزشتہ 16 گھنٹوں کےدوران تین بار اچانک بریک ڈاؤن کیا گیا ہے اور لائن پھٹنے سے کراچی کو 150 ملین گیلن پانی فراہم نہیں کیا جاسکا۔