پشاور: سی ٹی ڈی نے ڈیرہ ریجن میں کارروائی کے دوران دہشتگردی کا بڑا منصوبہ ناکام بناتے ہوئے 4 دہشتگردوں کو گرفتارکرلیا۔
پشاورمیں کاؤنٹرٹرارزم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) کی جانب سے خفیہ اطلاعات پرڈیرہ اسماعیل خان ریجن میں نواب ڈیرہ روڈ پرکارروائی کرکے دہشتگردی کا بڑا منصوبہ ناکام بنادیا گیا، کارروائی میں 4 دہشت گرد بارودی مواد سمیت گرفتارکرلیے گئے جن کا تعلق کالعدم تنظیم سے ہے۔ گرفتارکیا گیا ایک دہشت گرد پنجاب کے علاقے بکھر جب کہ دیگر3 ڈیرہ اسماعیل خان کے رہائشی ہیں۔ سی ٹی ڈی حکام کا کہنا ہے کہ چھاپے کے دوران 2 دہشت گرد فرارہونے میں کامیاب ہوگئےجن کی تلاش جاری ہے، دہشت گردوں کے قبضے سے 2 کلو بارودی مواد کے علاوہ سیفٹی فیوز، نٹ بولٹ اور ڈیٹونیٹربھی برآمد ہوئے ہیں۔