میانوالی: کالا باغ میں مسافر کوچ کی چنگ چی رکشہ کوٹکرسے 4 افراد جاں بحق جب کہ 8 زخمی ہوگئے۔
میانوالی میں کالا باغ شکردرہ روڈ پرجلیبی موڑکے قریب مسافر کوچ نے چنگ چی رکشے کو ٹکر ماردی، جس کے نتیجے میں 4 افراد جاں بحق جب کہ 8 افراد زخمی ہوگئے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ زخمیوں کو ڈی ایچ کیو منتقل کر دیا گیا ہے جہاں 5 زخمیوں کی حالت تشویشناک ہونے کے باعث تحصیل ہیڈ کوارٹراسپتال کالاباغ منتقل کردیا گیا ہے۔