فاطمہ جناح اسپتال کوئٹہ میں کانگو وائرس کے شبہے میں آٹھ سالہ بچی کو داخل کرادیا گیا۔
اسپتال ذرائع کے مطابق کانگو وائرس کےشبہے میں آٹھ سالہ بچی کو کوئٹہ کے نواحی علاقے کرانی روڈ سے کانگو کی علامات کے ساتھ اسپتال لایاگیا ہے۔ اسپتال ذرائع کے مطابق بچی کےخون کے نمونے متعلقہ لیبارٹری تجزیہ کے لئے بھجوا دیئے گئے ہیں اور بچی کو ضروری طبی امداد کی فراہمی بھی شروع کردی گئی ہے۔ ڈاکٹرز کے مطابق بچی کی حالت خطرے سے باہر بتائی جاتی ہے۔