اسلام آباد(ایس ایم حسنین) برطانیہ کے شہر مانچسٹر میں کورونا کے مشکل وقت میں ایشین کمیونٹی کے درمیان مثالی تعاون دیکھنے میں آرہا ہے۔ مانچسٹر میں پاکستان قونصلر جنرل رب نواز اکبر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر علاقے میں قائم “مکی مسجد” میں انڈین ایسوسی ایشن مانچسٹر کی جانب سے کورونا وبا سے بچنے کیلئے امدادی سامان کی فراہمی کی تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ اس مشکل وقت کے دوران مانچسٹر کی متنوع برادریوں کی جانب سے ایک دوسرے کی امداد اور احساس دیکھ کر بہت اچھا لگا۔ انڈین ایسوسی ایشن مانچسٹر کی طرف سے مکی مسجد میں کورونا سے بچنے کیلئے فیس ماسک اور برطانوی ایسوسی ایشن آف فزیشنز کے تیار کردہ صحت سے متعلقہ آگاہی کے کتابچے فراہم کیے گئے۔
Great to see Manchester’s diverse communities helping and looking out for each other during this difficult time. @IndianAssociMan
delivering some face masks and @BAPIOUK
health leaflets to @MakkiMasjid_Mcr
this afternoon