counter easy hit

بیرون ملک سے حاصل ہونے والے عطیات میں نمایاں کمی

اندرون ملک سے ملنے والے عطیات کا تناسب گزشتہ برس والا ہے ، فیصل ایدھی اس بار زکوٰۃ زیادہ ملی ہے ، کام بڑھانے کا فیصلہ کرلیا، سرپرست عالمگیر ویلفیئر ٹرسٹ

Reduction in donations derived from forein country

Reduction in donations derived from forein country

کراچی: بیرون ملک بالخصوص مشرق وسطیٰ سے آنے والی زکوٰۃ، فطرے اور خیرات میں نمایاں کمی واقع ہوئی ہے۔ اس کا بنیادی سبب یہ ہے کہ بیرون ملک مقیم پاکستانی بھی مالی مشکلات سے دوچار ہیں ۔ ایک گفتگو میں ایدھی فاؤنڈیشن کے سربراہ فیصل ایدھی نے کہا کہ پاکستان سے جمع ہونے والے عطیات کا تناسب گزشتہ سال جیسا رہا ہے۔ رمضان میں زکوٰۃ اور دیگر عطیات زیادہ دیئے جاتے ہیں۔ عالمگیر ویلفیئر ٹرسٹ کے سرپرست شکیل دہلوی نے بتایا کہ اس سال زکوٰۃ کی مد میں وصولی گزشتہ سال کے مقابلے میں 10 فیصد زائد ہے ۔ بیرون ملک سے آنے والے عطیات میں کمی واقع ہوئی ہے ۔ اندرون ملک سے حاصل ہونے والے عطیات بہر حال اتنے ہیں کہ ہم نے اپنا کام بڑھانے کا فیصلہ کیا ہے ۔ الخدمت ویلفیئر فاؤنڈیشن کے ڈائریکٹر انٹر نیشنل محمد صابر نے بتا یا کہ اس سال دس سے پندرہ فیصد زیادہ زکوٰۃ ، فطرہ اور خیرات وصول ہوئی۔ بیرون ملک سے فنڈنگ منصوبوں کی بنیاد پر ہوتی ہے۔

اس سال سعودی عرب اور مشرق وسطیٰ کے دیگر ممالک سے منصوبوں کی بنیاد پر ملنے والے عطیات میں کمی واقع ہوئی ہے ۔ سیلانی ویلفیئر ٹرسٹ کے سی او او محمد غزال کا کہنا تھا کہ اس سا ل ہماری ہماری فنڈنگ میں نمایاں اضافہ ہوا ہے ۔ ہم کئی منصوبوں کی توسیع کر رہے ہیں ۔ ملک کے کئی علاقوں میں نئے منصوبے شروع کرنے کا ارادہ ہے ۔ المصطفی ویلفیئر سینٹر کے ترجمان معین خان نے بتایا کہ اس سال ہمارے فنڈز میں 15 سے 20 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ کوئی بھی بڑا بیرونی ادارہ ہمیں فنڈز نہیں دیتا، اپنے ملک میں مخیر افراد اتنے فراخ دل ہیں کہ ہمیں کہیں سے امداد کی ضرورت نہیں رہتی۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website