7 سال کے عبد اللہ کو تین روز قبل اپینڈ کس کے درد کی وجہ سے ہسپتال لایا گیا، جہاں ڈاکٹروں نے اپینڈکس کا مرض تشخیص کیا۔
گوجرانوالہ: سول ہسپتال گوجرانوالہ کے مسیحاؤں کی پھرتیاں، ڈاکٹروں نے غفلت کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپینڈکس کے مریض کا بازو کا آپریشن کر دیا۔
تفصیلات کے مطابق 7 سال کے عبد اللہ کو تین روز قبل اپینڈ کس کے درد کی وجہ سے ہسپتال لایا گیا، جہاں ڈاکٹروں نے تشخیص بھی اپینڈکس کا مرض ہی کیا لیکن آپریشن تھیٹر میں ڈاکٹر نے بچے کے دائیں بازو پر دانہ دیکھ کر بازو کی سرجری کر دی۔
والدہ کا کہنا ہے جب عبد اللہ کو ہسپتال لایا گیا، اس وقت ڈاکٹروں نے اپینڈ کس کی تکلیف بتائی تھی، پریشان حال والدہ نے مزید کہا ایک ڈاکٹر کچھ کہتا ہے تو دوسرا کچھ۔، ابھی تک ڈاکٹر مرض کا ہی پتہ نہیں چلا سکے۔
7 سال کے عبد اللہ کو تین روز قبل اپینڈ کس کے درد کی وجہ سے ہسپتال لایا گیا، جہاں ڈاکٹروں نے اپینڈکس کا مرض تشخیص کیا۔ گوجرانوالہ: (دنیا نیوز) سول ہسپتال گوجرانوالہ کے مسیحاؤں کی پھرتیاں، ڈاکٹروں نے غفلت کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپینڈکس کے مریض کا بازو کا آپریشن کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق 7 سال کے عبد اللہ کو تین روز قبل اپینڈ کس کے درد کی وجہ سے ہسپتال لایا گیا، جہاں ڈاکٹروں نے تشخیص بھی اپینڈکس کا مرض ہی کیا لیکن آپریشن تھیٹر میں ڈاکٹر نے بچے کے دائیں بازو پر دانہ دیکھ کر بازو کی سرجری کر دی۔ والدہ کا کہنا ہے جب عبد اللہ کو ہسپتال لایا گیا، اس وقت ڈاکٹروں نے اپینڈ کس کی تکلیف بتائی تھی، پریشان حال والدہ نے مزید کہا ایک ڈاکٹر کچھ کہتا ہے تو دوسرا کچھ۔، ابھی تک ڈاکٹر مرض کا ہی پتہ نہیں چلا سکے۔